سالی کو اغوا کرنیوالے شوہر کی پولیس پشت پناہی کر رہی ہے،متاثرہ خاتون

سالی کو اغوا کرنیوالے شوہر کی پولیس پشت پناہی کر رہی ہے،متاثرہ خاتون

  

 لاہور(کرائم سیل)تھانہ گارڈن ٹاؤن کے سامنے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل جہلم کی اہلیہ ہونیکا دعوٰی کرنیوالی خاتون نے رات گئے پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔ خاتون رخسانہ بی بی کا کہنا تھا کہ وہ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل جہلم عبد الطیف کی اہلیہ ہے جس نے اس کی چھوٹی بہن چندا کو 8ماہ قبل مبینہ طور پر اغواء کر لیا تھا، تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس ملزم کو تھانہ میں پروٹوکول دے رہی ہے ۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -