تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روندڈالا،موقع سے فرار

تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روندڈالا،موقع سے فرار

  

لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ ٹاؤن میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار 28سالہ نوجوان کو روندڈالااور موقع سے فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار کار سوار نے شاہدرہ کے رہائشی 28سالہ واصف کو کار کے ٹائروں تلے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ر یسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -