مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ایک20سالہ نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ شریف پورہ عامر ٹاؤن میں عرفان نے اپنے گھر کے ساتھ جنرل سٹور بنا رکھا تھا جس کا دروازہ گھر میں کھلتا تھا۔عرفان کا چھوٹا بھائی عمران رات گئے جنرل سٹور میں ہی سو گیا شارٹ سرکٹ کے باعث سٹور میں آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آ کر عمران بھی جھلس گیا جسے ہسپتال داخل کرو ا دیا گیا ۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں شہری عرفان کے گھر کے کچن میں آگ لگنے سے کچن کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ شادباغ کے علاقہ فضل پارک میں واقع کلینک میں آتشزدگی سے تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی


loading...