مانگا منڈی ،ڈکیتی کی دن دیہاڑے وارداتیں معمول ،پولیس قابو پانے میں ناکام

مانگا منڈی ،ڈکیتی کی دن دیہاڑے وارداتیں معمول ،پولیس قابو پانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی )تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکا ہے دوکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو ؤں کو عوام نے اندھا دھند فائرنگ میں جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2ڈاکوؤں کو پکڑ کر خوب پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کر دیا مگر پولیس 15روز گزر جانے کے بعد بھی لوٹی ہوئی رقم اورزیورات برآمد نہیں کر سکی ہے اور ڈاکوؤں کو پولیس نے خفیہ تفشیشی سنٹر پر مہمان کی طرح بٹھا رکھا ہے ۔دن دیہاڑے ڈکیتی کی پہلی واردات فرزند علی آرائیں کے گھر محلہ طارق آباد میں ہوئی جہاں ہنڈا 125پر سوار 3نامعلوم ڈاکو اسلحہ سے مسلح ہوکر آئے اور اہل خانہ کو یر غمال بناکرسونے کے طلائی زیورات سمیت 15لاکھ روپے کی ڈکیتی کرکے فرار ہو گئے۔ دوسری ڈکیتی دن دیہاڑے کے بارہ بجے سید ریاض علی شاہ کے گھر محلہ توحید آباد میں ہوئی ہے جہاں ہنڈا 125پر سوار 3نامعلوم ڈاکو اسلحہ سے مسلح ہوکر آئے اور اہل خانہ کو یر غمال بناکرہزاروں روپے نقدی، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لائسنس شدہ پستول، موبائل تقریباً8لاکھ روپے کی ڈکیتی کرکے فرارہو گئے، تیسری ڈکیتی کی واردات چوک مانگا منڈی تھانہ مانگا منڈی سے 600گز کے فاصلے پرہوئی جہاں اسلحہ سے مسلح 3نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مسٹر ہیلو کسٹمر سنٹر میں داخل ہوئے سب کچھ حوالے کرنے کو کہا انکار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دوکان سے شیشیے تور دئیے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے تو عوام نے اپنی جان پر کھیل کر جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے2ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا اور ان کو خوب پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کر دیا ۔چوتھی ڈکیتی کی واردات گذشتہ روز دن کے 1بجے نواحی گاؤں اڈا تالاب سرائے میں محمد صدیق گجر کے پی سی او کی دوکان پرہوئی جہاں اسلحہ سے مسلح 3نامعلوم ڈاکو ہنڈا 125پر سوار ہو کر آئے اور اند ر داخل ہوکر اسلحہ تان کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا اس دوران دکاندار جمع ہو گئے اور انہوں نے ڈاکو کو پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کی گئی اطلاع کرنے کے باجود پولیس ایک گھنٹہ بعد موقع پر پہنچی عوام نے خوب پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کر دیا اس کے دوسرے دو ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ دوکان سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے ۔مانگا منڈی کے شہریوں اور معززین علاقہ نے دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدیدمذمت کی ہے اور کہا کہ مقامی پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -