ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  

 لاہور(کرا ئم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا - ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ میں شہری ظفر کے گھر میں چورتالے توڑ کر گھس گئے اور الیکٹرونکس کے سامان سمیت لاکھوں روپے کا گھریلو سامان چوری کر لیا۔ڈیفنس کے علاقہ میں زبیر کے گھر سے 40ہزار روپے کے پیتل کے برتن چوری کر لیے گئے جبکہ سمن آباد کے علاقہ میں شہری افضل سے ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل چھین لیے۔فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تاج کے گھر میں 4ڈاکوؤں نے گھس کرلاکھوں کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔سمن آباد کے علاقہ میں 2ڈاکوؤں نے تجمل سے موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لی۔ہر بنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہری علی سے گن پوائنٹ پر 50ہزار روپے اور موبائل چھین لیے۔جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں شہری لیاقت سے ڈاکوؤں نے 25 ہزار روپے لوٹ لیے جبکہ ہنجروال کے علاقہ میں شہری عمار سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے۔فیکٹری ایریا کے علاقہ میں شہری عامر سے موٹر سائیکل چھین لی گئی جبکہ شادمان کے علاقہ میں عمار ہسپتال کے قریب ارمان اللہ سے ایک لاکھ 30ہزار چھین لیے گئے۔ ڈیفنس بی کی حدود این بلاک فیز ون کے رہا ئشی رانا نذیر کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 11لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے۔ مغل پو رہ سحر روڈ پر عارف نقی کے گھر سے 7لاکھ، مصطفی ٹاؤن وحدت روڈ پرفاروق کے گھر سے 7لاکھ ، ہربنس پورہ چمن پارک میں شہزاد کے گھر سے دو لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں -جوہر ٹاؤن سنسانی قبرستان کے قریب اجمل اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ ،لٹن روڈ اسلامیہ پارک کے قریب عمیر اور اسکی فیملی سے سا ڑھے تین لاکھ سا ندہ میں قبرستان کے قریب رشید اور اس کی فیملی سے 2لاکھ، باغبانپورہ میں ذوالفقار اور اس کی فیملی سے50ہزار ، گوالمنڈی پریم گلی کے قریب ذوالفقار احمد خان سے 2لاکھ45 ہزار، ہنجروال میں عمار سے ڈیڑھ لاکھ شادمان میں عمیر ہسپتال کے سامنے امان اللہ سے ایک لاکھ جوہر ٹاؤن میں طاہر سے 25ہزار،اسلام پورہ فیض عالم مسجد سنت نگر میں شاہد حسین سے موٹر سائیکل موبائل اور نقدی ، سول لائن باغ جناح کے قریب سرور سے موٹر سائیکل موبائل نقدی، ملت پارک اتحاد کالونی میں عمار شاہد سے ایک لاکھ ، سمن آباد تیسرا گول چکر کے قریب احمد فیاض سے موٹر سائیکل موبائل نقدی چھین لی گئی۔علاوہ ازیں اکبری گیٹ سے نوید سلیم ، داتا دربار سے وقاص بٹ ، بادامی باغ سے عمر لیاقت ، شفیق آباد سے سمیع اللہ،پرانی انار کلی سے عزیز ، ملت پارک سے حاجی سعید ، اقبال ٹاؤن سے بلاول ، سمن آباد سے عمران، ساندہ سے طاہر، مصطفےٰ ٹاؤن سے سجاد ، فیکٹری ایریا سے علی حسن، مناواں سے وقار، فیکٹری ایریا سے ظفر، کوٹ لکھپت سے غلام رسول اور عمران ، غالب مارکیٹ سے وسیم کی موٹرسائیکلیں جبکہ پرانی انار کلی سے نازلی ، ریس کورس سے مبشر، وحدت کالونی سے اویس، اقبال ٹاؤن سے ریاض، سبزہ زار سے حنیف ، ستوکتلہ سے آفتاب، ڈیفنس بی سے سہیل، جنوبی چھاؤنی سے شیر احمد ، ماڈل ٹاؤن سے زاہد اقبال، گارڈن ٹاؤن سے یوسف ، فیصل ٹاؤن سے رفیع کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -