نوجوان لڑکی سے بد اخلاقی کرنیوالے ملزمان کی باپ کو قتل کی دھمکیاں متاثرین دفتر پاکستان پہنچ گئے

نوجوان لڑکی سے بد اخلاقی کرنیوالے ملزمان کی باپ کو قتل کی دھمکیاں متاثرین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ملک خیام رفیق) بیٹی کو اغوا کر کے بد اخلاقی کر نے والے ملزمان کی مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، متاثر ہ شخص اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ ’’پاکستان‘‘کے دفتر پہنچ گیا۔ انصاف نہ ملا تو خود کشی کر لوں گا ۔متاثرہ خاندان کے سربراہکی روز نامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو۔تفصیلا ت کے مطابق مانگا منڈی کے رہا ئشی شہادت علی نے رو زنامہ ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ 3ملزمان نے2ماہ قبل میری بیٹی شبانہ کو اغواکر کے اس کے ساتھ بداخلاقی کی تھی ۔میں نے پو لیس کی منت سماجت کر کے مقدمہ درج کر وایا ابھی اس معاملے پر تفتیش کی جارہی ہے لیکن ملزمان کی طرف سے مجھے جا ن سے ما رنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔اگر مجھے یا میرے گھر کے کسی فرد کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار ملزمان ساجد علی ،خادم ،مختار وغیرہ ہوں گے ۔ملزمان ہمیں مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے لیے مختلف قسم کی حرکتیں کر رہے ہیں ،میری آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئے اور جان ومال کا تحفط بھی فراہم کیا جا ئے۔اگر ہمیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو میں خود کشی کر لوں گا ۔

مزید :

علاقائی -