اتوار بازاروں میں مہنگائی کا راج صارفین ڈی سی او کی دلچسپی کے منتظر

اتوار بازاروں میں مہنگائی کا راج صارفین ڈی سی او کی دلچسپی کے منتظر

  

 لاہور ( وقائع نگار )ضلعی حکو مت کے زیر اہتما م صو بائی دارالحکو مت کے باسیو ں کو عام مارکیٹ کی نسبت سستے دامو ں سبزیو ں و پھلو ں کی فراہمی کے لیے لگائے جانے والے اتو ار بازار ڈی سی او لاہور کی عد م دلچسپی کے پیش نظر مہنگے بازار جبکہ صارفین کے لیے ریلیف ملنا خواب بن کر رہ گیا ہے جہاں پر شہریو ں کو مصنوعی مہنگائی سمیت کئی ایک مسائل کا سا منا ہے ۔واضح رہے کہ لاہور کی ایک کروڑ سے زائد آ باد ی کے لیے ضلعی انتظا میہ کی جانب سے مجمو عی طورپر سات بازار لگا ئے جارہے ہیں جہا ں پرمانیٹر نگ کے لیے تعینا ت کیے جانے والے محکمہ لائیو سٹا ک ، محکمہ صحت ، محکمہ خوراک ، محکمہ لیبر ، سو ل ڈیفنس ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی کی بجائے مفادات کے حصول میں لگے ہو ئے ہیں جبکہ اتوار بازار کا انچا رج متعلقہ ٹاؤ ن ہو تا ہے جو خانہ پوری کر تے ہوئے اتوار بازاروں کی حالت زار بہتر بنا نے میں اپنا منفی کر دار پیش کر رہے ہیں ۔پاکستان رپورٹ کے مطا بق اس وقت لاہور میں جو اتوار بازار آپر یشنل ہیں ان میں شادمان اتوار بازار ، تاجپورہ اتوار بازار،وحدت روڈ اتوار بازار ، جوہر ٹاؤ ن اتوار بازار ، بیگم کو ٹ اتوار بازار ، ماڈل ٹاؤ ن اتوار بازار اور گلشن راو ی اتوار بازار ہیں جبکہ پسماندہ تر ین علا قے میں لگائے جانے والے شہر کے سب سے بڑے تاجپورہ اتوار بازار مقامی پو لیس اور انتظامیہ کی چپقلش کے باعث مکمل نہ لگا یا جا رہا ہے اور اس حوالے سے سٹال ہو لڈروں ، صارفین اور علا قہ کی جامع مسجدانتظا میہ نے گزشتہ روز عزیز بھٹی ٹاؤ ن کے خلا ف احتجا ج کیا اور مطا لبہ کیا کہ تاجپورہ اتوار بازار کو سبزیو ں وپھلو ں کے علا وہ دیگر اشیاء کے سٹا لز لگا کر مکمل طور پر لگا یا جائے ۔ تاجپور ہ اتوار بازار میں مقامی افراد سمیت ملحقہ علا قو ں کے ایک لا کھ کے قریب صارفین سبزیو ں و پھلو ں سمیت دیگر اشیائے صر ف کی خر یداری کے لیے رجو ع کر تے ہیں اور جہاں پر لاہور سمیت دیگر شہروں سے 8ہزار کے قر یب چھو ٹے سٹال ہو لڈرز اپنی دکانیں سجاتے اپنے اہل خانہ کے لیے روزی کماتے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ تاجپورہ اتوار بازار میں سبزیو ں وپھلو ں کے سوا کچھ اور خریدنے کو دستیاب ہی نہیں ۔سر دیو ں کی آ مد کے پیش نظر گرم کپڑے اور جوتے خریدنے تھے جن کے سٹالز نہ لگائے گئے ہیں انھو ں نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردو نوش کے علا وہ اشیائے ضروریہ کی بھی ضرورت ہو تی ہے جس کے لیے ضلعی انتظا میہ کو نو ٹس لیتے ہوئے تاجپورہ اتوار بازار کی بحالی کے فی الفور احکامات جاری کیے جائیں تاکہ صارفین حکو مت کے اس ریلیف اقدام سے حقیقی معنو ں میں مستفید ہو سکیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -