دلیپ کمار کی طبیعت خراب ممبئی کے ہسپتال داخل ،مداحوو¿ں سے دعا کی اپیل

دلیپ کمار کی طبیعت خراب ممبئی کے ہسپتال داخل ،مداحوو¿ں سے دعا کی اپیل

  

ممبئی(آئی این پی )بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو صحت کی خرابی کے باعث مقامی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو گزشتہ کئی روز سے سردی، زکام، کھانسی اور سینے میں تکلیف تھی تاہم زیادہ طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع نجی ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کے علاج جاری رکھے ہوئے ہے۔ دلیپ کمار کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہیں مناسب نگہداشت کے لئے ہسپتال لایا گیا ہے جلد ہی انہیں ہسپتال سے دوبارہ گھر منتقل کردیا جائے گا تاہم دلیپ کمار کے مداح ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔واضح رہے کہ 92 سالہ دلیپ کمار کا آبائی شہر پشاور ہے اور انہوں نے اپنے زندگی کے ابتدائی برس اسی شہر میں گزارے ہیں تاہم تقسیم ہند سے قبل ان کا خاندان ممبئی منتقل ہوگیا تھا۔

دلیپ کمار

مزید :

صفحہ آخر -