فیصل آباد کی عوام آج عمران خان کی کال پر باہرنکلے گی، اعجازاحمدچوہدری

فیصل آباد کی عوام آج عمران خان کی کال پر باہرنکلے گی، اعجازاحمدچوہدری

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج پی ٹی آئی فیصل آباد میں پُرامن احتجاج کرے گی، یہ احتجاج انصاف کے حصول تک جاری رہے گا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے جنونی کارکنوں کا (ن) لیگ کے درباری مقابلہ نہیں کرسکتے،فیصل آباد کی عوام آج لاکھوں کی تعداد میں عمران خان کی کال پر باہر نکلیں گے، جمہوری قوتوں نے پی ٹی آئی کے پُرامن احتجاج کی حمایت کی ہے ،رانا ثناءاللہ، عابد شیر علی ، طلال چوہدری، زعیم قادری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے گلوکریسی فیصل آباد میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، (ن) کے درباری کھلی غنڈہ گردی اور بدمعاشی پر اتر آئے ہیں ، رانا ثناءاللہ اور دیگر (ن) لیگ کے درباری جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر (ن) لیگ کے درباریوں کی دو نمبری سیاست دفن ہو چکی ہے لہذا وہ اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 اعجازاحمدچوہدری

مزید :

صفحہ آخر -