نئے چیف الیکشن کمشنرآج ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اہم اجلاس منعقد ہوگا

نئے چیف الیکشن کمشنرآج ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اہم اجلاس منعقد ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی ) نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی زیر صدارت(آج ) پیر کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی درخواستوں ، دھاندلی کے شواہد اور زیر التواءمقدمات پر بریفنگ دی جائے گی۔ نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان جنہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا تھا وہ (آج) پیر کو اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔ الیکشن کمیشن حکام اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبائی چیف الیکشن کمشنر بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزا مات خاص طور پر 93لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز کی اشاعت سمیت دیگر الزامات پر چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے مئی 2013ءکے الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کی ساکھ پر اٹھنے والے سوالات اور الیکشن کمیشن کے دھاندلیوں میں ملوث ہونے پر الیکشن کمیشن کے ارکان اور پوری بیوروکریسی کو ایک سخت پیغام دیا جائے گا جس میں ان پر واضح کیا جائے گا کہ اب الیکشن کمیشن اپنی تمام ذمہ داریاں آزادانہ ‘ ذمہ دارانہ اور شفاف طریقے سے انجام دے گا اور وہ کسی بھی افسر یا کسی شخصیت کی سیاسی وابستگیوں ‘ بے ضابطگیوں کو برداشت نہیں کرینگے۔

مزید : صفحہ اول


loading...