سیف الدین کھوسہ، نیاز جھکڑ اور بہادر خان سیہڑ تحریک انصاف میں شامل

سیف الدین کھوسہ، نیاز جھکڑ اور بہادر خان سیہڑ تحریک انصاف میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے 3 رہنماو¿ں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں سیف الدین خان کھوسہ، نیاز خان جھکڑ اور بہادر خان سیہڑ نے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران خان اور دیگرپارٹی رہنماو¿ں نے تینوں افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔پریس کانفرنس کے دوران سردار سیف الدین کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ملک میں اسٹیٹس کو برقرار رکھا ہے جب کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کےلئے سنجیدہ نہیں،اس موقع پر نیازخان جھکڑ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آخری امید صرف عمران خان ہیں اور وہ ہی عوام کو نیا پاکستان دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -