تحریک انصاف سے مذاکرات،وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

تحریک انصاف سے مذاکرات،وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصافسے مذاکرات کی منظوری دیدی ہے اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مذاکرات کے ٹرمز ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے غور کرنے کے لئے پارلیمانی مشاورتی اجلاس (آج) پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، پرویز رشید اور سعد رفیق بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں تحریک انصاف کے مطالبات زیر غور آئیں گے، انتخابی دھاندلی پر عدالتی کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر بھی بات ہو گی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس (کل) منگل کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گا ہ پرطلب کرلیا ہے جس میں حکومت سے مذاکرات کے علاوہ پلان سی کے تحت بڑے شہروں کو بند کرنے اوردیگر ایشوز پر غور کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ اول -