تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے کارکنان آمنے سامنے ، ناولٹی پل پر تصادم ،پولیس ’درمیان‘ میں آگئی

تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے کارکنان آمنے سامنے ، ناولٹی پل پر تصادم ،پولیس ...
تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے کارکنان آمنے سامنے ، ناولٹی پل پر تصادم ،پولیس ’درمیان‘ میں آگئی

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دومقامات پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں اورناولٹی پل پر دونوں گروپوں میں تصادم ہوا، فریقین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی جبکہ دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم روکنے کے لیے پولیس میدان میں آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملت روڈ پر عبداللہ پور چوک اور ناولٹی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان موجود تھے جنہوں نے سڑکوں پر ٹائرجلاکرٹریفک کی روانی معطل کردی تاہم پولیس اہلکارموقع پر موجود کھڑے رہے لیکن کوئی ’ایکشن ‘نہیں لیا۔ کچھ ہی دیر بعد مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی پہنچ گئے جنہوں نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان پہلے ہی نعرے لگارہے تھے ۔ نعروں کی گونج میں ہی دونوں فریقین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے اور تھپڑوں کی بارش کردی ، کپڑے پھاڑ ڈالے ۔

ن لیگ کا موقف تھاکہ پی ٹی آئی کارکنان نے پہلی اور ڈنڈے مارے جبکہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ لیگی کارکنان نے گالی گلوچ کیا۔

کھلاڑی پرجوش، متوالے ہوشیار، فیصل آبادمیں ڈنڈے ، پولیس اور واٹرکینن تیار، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم،تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

پولیس اہلکاروں نے دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان قطار بنالی تاہم آخری اطلاعات تک خاطر خواہ کامیابی نہ ہوسکی اورآخری اطلاعات تک کارکنان آمنے سامنے ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرہ بازی کررہے ہیں جبکہ ملت چوک پر دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر انڈے پھینکے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...