کراچی میں لاقانونیت، یونیورسٹی بس لٹ گئی ، ڈاکو تھانے کے باہردوبارہ پہنچ گئے

کراچی میں لاقانونیت، یونیورسٹی بس لٹ گئی ، ڈاکو تھانے کے باہردوبارہ پہنچ گئے
کراچی میں لاقانونیت، یونیورسٹی بس لٹ گئی ، ڈاکو تھانے کے باہردوبارہ پہنچ گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح ڈاکوﺅں نے نارتھ ناظم آباد میں یونیورسٹی کی بس لوٹ لی جبکہ ملزم مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے پہنچنے والے طلباءکے پیچھے تھانے کے باہر بھی پہنچ گئے جہاں بچی کھچی اشیاءبھی لوٹ لیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاﺅ یونیورسٹی کی بس معمول کے مطابق طلباءکو لے کر یونیورسٹی کی طرف رواں دواں تھی کہ چار مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نارتھ ناظم آباد میں بس کو روک لیا اور طلباءسے نقدی ، موبائل فون اور تعلیمی اسناد چھین لیں جس کے بعد فرار ہوگئے ۔

طلباءکے مطابق تھانے کے سامنے آکر رکنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ملزم یہاں پہنچ گئے او ر بچ جانیوالی اشیاءبھی ساتھ لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاجس کے بعد طلباءدوبارہ یونیورسٹی کی طرف روانہ ہوگئے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -