پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری تیل و گیس کے شعبے میں ہوئی

پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری تیل و گیس کے شعبے میں ہوئی
پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری تیل و گیس کے شعبے میں ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں کی گئی۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ جولائی سے اکتوبر کے دوران تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں 13کروڑ،5لاکھ ڈالر کی خالص بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ ٹیلی کمیونیکیش کا شعبہ 10کروڑ،93لاکھ ڈالر کیساتھ دوسرے جبکہ فنانشل بزنس 4کروڑ ،86لاکھ ڈالر کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ کیمیکل شعبے کے شعبے میں 4کروڑ،66لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلاء ادویہ سازی کے شعبے سے 4کروڑ 77لاکھ ڈالر ہوا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک کروڑ 57لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

مزید :

بزنس -