معمولی تلخ کلامی پر خاتون کے نازک اعضا کاٹ دیئے گئے

معمولی تلخ کلامی پر خاتون کے نازک اعضا کاٹ دیئے گئے
معمولی تلخ کلامی پر خاتون کے نازک اعضا کاٹ دیئے گئے

  

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے نے بیوہ کے گھر میں داخل ہو کر کلہاڑیاں اور سوٹے مار مار کر بیوہ کی ٹانگیں توڑ دیں اور نازک اعضا کلہاڑی سے کاٹ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ کے نواحی آبادی گلووالہ کی رہائشی بیوہ روبینہ بی بی کے ہمسائے صدام نے محلہ کے کوڑا کرکٹ کو آگ لگائی تو اس کا زہریلا دھواں روبینہ بی بی کے گھر آ یا جس پر خاتون  نے کوڑے  کو آگ لگانے سے منع کیا تو صدام نے تلخ کلامی شروع کردی اور بات بڑھنے پر اپنی خواتین کے ہمراہ  بیوہ روبینہ بی بی کے گھر زبردستی گھس کر دستی کلہاڑی کے دستے سے روبینہ بی بی کی دونوں ٹانگیں اور  بازو توڑ دیئے۔

اطلاعات کے مطابق بازوتوڑنے کے بعد ملزم کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور خاتون کے نازک اعضاء بھی  کلہاڑی کا وار کر کے کاٹ دیے۔ 

اہل محلہ نے خاتون کو تشویشناک حالت میں  ننکانہ صاحب لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لاہور کے میو ہسپتال میں ریفر کردیا۔ مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم صدام کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -