اصغر کی ہلاکت پر اظہار افسوس، کارکنان صبروتحمل کا مظاہرہ کریں : عمران خان

اصغر کی ہلاکت پر اظہار افسوس، کارکنان صبروتحمل کا مظاہرہ کریں : عمران خان
اصغر کی ہلاکت پر اظہار افسوس، کارکنان صبروتحمل کا مظاہرہ کریں : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اصغرکی ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کارکنان صبرو تحمل کا اظہار کریں ، پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکاہے جبکہ ترجمان کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن گلوبٹوں کے ذریعے انتشار پھیلاناچاہتی ہے ۔

فائرنگ سے ہلاکت کی خبر اور احتجاج کی صورتحال کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹس میں کہاہے کہ کارکنان صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ، خیبرپختونخواہ حکومت نے جے یوآئی کے خلاف پولیس کااستعمال نہیں کیا اور خود صوبے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی اپنا راستہ تبدیل کرکے اسلام آباد پہنچے تھے ۔اُن کاکہناتھاکہ حکمران جواب دیںکہ پولیس خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے ؟مسلح افراد نے پولیس کی موجود گی میں کارکنان پر فائرنگ کردی ۔
مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری کاکہناتھاکہ فیصل آؓاد کے 90فیصدبازار اور سڑکیں کھلی ہیں ، عمران خان کو لاشوں کی تلاش تھی جس میں وہ کامیاب ہوگئے،تحریک انصاف کے کارکنان نے شیشے توڑے جس کا ردعمل آیا ۔
تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہاہے کہ ن لیگ بٹوں کے ذریعے انتشار پھیلارہی ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان غیرمسلح تھے ،پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے ، پنجاب پولیس ن لیگ کی غنڈہ فورس بن گئی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -