گھنٹہ گھر چوک میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کارکنا ن میں تصادم،خواتین سے بد تمیزی

گھنٹہ گھر چوک میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کارکنا ن میں تصادم،خواتین سے بد ...
گھنٹہ گھر چوک میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کارکنا ن میں تصادم،خواتین سے بد تمیزی

  

فیصل آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)ناولٹی چوک کے بعد  گھنٹہ گھرچوک میں بھی ن لیگ کارکنوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیا ن تصادم ہوا ہےجس دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان نے  خواتین کے ساتھ بد تمیزی بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق ناولٹی چوک میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے بعد چوک گھنٹہ گھر میں بھی حالات کشیدہ ہوگئے اور دکانیں بند ہوناشروع ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنا ن نے لیگی قیادت کے بینرز اُتارناشروع کردیے ، مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک دوسرے پر تشدد شروع کردیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ اِسی دوران تحریک انصاف کی خواتین کو لیگی کارکنان نے گھیرلیا اور غیر اخلاقی حرکات کیں اور گالیاں دیں لیکن پولیس نے خواتین کو اپنے حصار میں لے کر وہاں سے نکال دیا۔

تاحال پولیس کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیاگیا، پولیس خاموش تماشائی ہے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان میں وقفے وقفے سے تصادم جاری ہے ۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -