تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت، فائرنگ کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوگئی

تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت، فائرنگ کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوگئی
تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت، فائرنگ کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوگئی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناولٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان پر فائرنگ کرنیوالے ’ملزم‘ کی شناخت ہوگئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا نام شاہد ہے جو سمن آباد کے مدنی چوک کا رہائش ہے تاہم سیاسی وابستگی کا علم نہیں ہوسکا۔

اصغر کی ہلاکت پر اظہار افسوس، کارکنان صبروتحمل کا مظاہرہ کریں : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا موقف ہے کہ ملزم کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور وہ ایک مقامی رہنماءکے ڈیرے سے باہر نکلاتھاجبکہ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ فائرنگ کرنیوالے شخص کا تعلق مسلم لیگ ن یا پولیس سے نہیں ، ہوسکتاہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے ہی فائرنگ کی ہو۔

ثابت ہوگیاکہ فیصل آباد کے عوام نوازشریف کے ’سپاہی ‘ ہیں :رانا ثناء اللہ

سی پی اوسہیل تاجک نے شناخت ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقتول اصغر کی لاش ہسپتال سے تحریک انصاف کے کارکنان اپنے ساتھ لے کر ناولٹی چوک پہنچ گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -