فیصل آباد میں کشیدگی، عمران خان کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آ گئے: پرویز رشید

فیصل آباد میں کشیدگی، عمران خان کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آ گئے: پرویز رشید
فیصل آباد میں کشیدگی، عمران خان کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آ گئے: پرویز رشید
کیپشن: Pervaiz Rashid

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں کشیدگی کے بعد عمران خان کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پولیس کو غیر مسلح رکھا گیا ہے تاہم ان کے پاس لاٹھیاں اور واٹرکینن موجود ہے جو کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اب تک احتجاج کرنے کیلئے ہر معاہدے کی خلاف ورزی کی اورفیصل آباد کے احتجاج میں عمران خان کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کے بچے لڑنے مارنے کیلئے سڑکوں پر بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ خود بنی گالہ میں آرام فرما رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -