این اے 122دھاندلی کیس، عمران خان کی درخواست منظور، الیکشن ٹربیونل کا ووٹوں کی تصدیق کا حکم

این اے 122دھاندلی کیس، عمران خان کی درخواست منظور، الیکشن ٹربیونل کا ووٹوں کی ...
این اے 122دھاندلی کیس، عمران خان کی درخواست منظور، الیکشن ٹربیونل کا ووٹوں کی تصدیق کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست منظور کرلی ہے اور پولنگ بیگ کھول کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیاہے جبکہ سابق سیشن جج کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کردیاہے جو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے رپورٹ پیش کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے عمران خان کی درخواست پر این اے 122میں دھاندلی سے متعلق فیصلہ سنادیاہے اور حکم دیاہے کہ حلقے کے تمام پولنگ بیگ دوبارہ کھولے جائیں اور ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے ۔ ٹربیونل نے سابق سیشن جج غلام حسین کی سربراہی میں ایک کمیشن بھی بنادیاہے جو ووٹوں کی گنتی مکمل کرکے ٹربیونل میں 30دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گاجس پر الیکشن ٹربیونل حتمی فیصلہ سنائے گا۔
عدالت میں فیصلہ سننے کے لیے فریقین کے وکلاءکے علاوہ ، عمران خان کے مخالف امیدوار اور سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنے صاحبزادے کے ہمراہ موجود تھے اور اُنہوںنے فیصلے کو تسلیم کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ اس فیصلے کے بعد بھی سردار ایاز صادق بحیثیت سپیکر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے لیکن حتمی فیصلہ اُن کی رکنیت پر اثر انداز ہوسکتاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -