پسند کی شادی کرنیوالا ’پریمی جوڑا‘ قتل

پسند کی شادی کرنیوالا ’پریمی جوڑا‘ قتل
پسند کی شادی کرنیوالا ’پریمی جوڑا‘ قتل

  

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مدینہ کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جو فیصل آباد سے آکر حافظ آباد میں قیام پذیر تھے ۔

پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید :

جرم و انصاف -