فیصل آباد احتجاج ،ن لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پتھروں لی ٹرالی منگوالی

فیصل آباد احتجاج ،ن لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ...
فیصل آباد احتجاج ،ن لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پتھروں لی ٹرالی منگوالی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے مقابلہ کرنے کے لیے پتھروں سے بھر ی ٹرالی راناثنااللہ کے گھر کے باہر منگوا لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن اصغر علی کے لواحقین لاش کو رانا ثنااللہ کے گھر کے باہر لے جارہے ہیں جبکہ ن لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے کاکاکنوں کو ڈیرے پر دھاوا بولنے سےروکنے کے لیے پتھروں کی ٹرالی بھی منگوا لی ہے اور رانا ثنا اللہ بھی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ڈیرے کے باہرموجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی ہاتھوں میں لاٹھیاں اورپتھر اٹھا رکھے ہیں اوررانا ثنا اللہ نے ضلعی  انتظامیہ سے رابطہ کر کے پولیس کی بھاری نفری تصادم کو روکنے کے لیے طلب کر لی ہے ۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -