تحریک انصاف والے لاشیں بچھا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

تحریک انصاف والے لاشیں بچھا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی
تحریک انصاف والے لاشیں بچھا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی
کیپشن: Abid Sher Ali

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذموم مقاصد ناکام ہونے کے بعد پرتشدد کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے پاکستان کو عراق اور شام بنانا چاہتے ہیں اور لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جہاں کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف نے بندوق کی نوک پر ستیانہ روڈ اور ناولٹی پل پر دکانیں بند کرانے کی کوشش کی جس کے باعث تصادم ہوا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -