طالبان نے عدنان الشکری کی ہلاکت کی تصدیق کردی

طالبان نے عدنان الشکری کی ہلاکت کی تصدیق کردی
طالبان نے عدنان الشکری کی ہلاکت کی تصدیق کردی

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے بیان کے بعد تحریک طالبان نے فوجی کارروائی میں کمانڈرعدنان الشکری کی دوساتھیوں ہلاکت کی تصدیق کردی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے ایک ای میل میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران القاعدہ کے اہم رہنما شیخ عدنان الشکری جمعہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایاہے کہ مرنیوالوں میں عدنان کا ایک ساتھی اور مقامی سہولت کار بھی شامل ہیں ۔

یادرہے کہ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان میں شروع کیے گئے فوجی آپریشن ضربِ عضب کے بعد عدنان الشکری شمالی وزیرستان سے جنوبی وزیرستان منتقل ہو گیا تھااور خفیہ اطلاع تھی کہ القاعدہ کے رہنما جنوبی وزیرستان میں ایک کمپاو¿نڈ میں پناہ لیے ہوئے ہیں جس کے بعد اس علاقے میں کارروائی کی گئی۔

عدنان الشکری القاعدہ کے مرکزی گروپ کے رکن تھے اور القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کے انچارج تھے۔

مزید : پشاور


loading...