فیصل آباد کی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہے، وہ پرتشدد تنظیم کے سربراہ بن گئے: زعیم قادری

فیصل آباد کی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہے، وہ پرتشدد تنظیم کے سربراہ بن ...
فیصل آباد کی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہے، وہ پرتشدد تنظیم کے سربراہ بن گئے: زعیم قادری
کیپشن: Zaeem Qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے، وہ پرتشدد تنظیم کے سربراہ بن چکے ہیں اور اگر ضد نہ کرتے تو حالات خراب نہ ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کا کہنا تھا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز فیصل آباد پر حملہ کیا گیا اور تشدد شروع کر کے دکانیں بند کرائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کل سے دکانیں بند کرا رہے ہیں جبکہ ان کے پتھراﺅ سے ہمارے کارکن زخمی ہوئے جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ زبردستی دکانیں بند کرانے اور ٹائر جلانے والوں کو گرفتار کریں گے جبکہ ان لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو گا جن کی ایماءپر سب کچھ ہو رہا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ فیصل آباد میں شہری کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کرائیں گے اور تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -