فائرنگ کرنے والا شخص میرے داماد کا گارڈ نہیں ہے :رانا ثناءاللہ

فائرنگ کرنے والا شخص میرے داماد کا گارڈ نہیں ہے :رانا ثناءاللہ
فائرنگ کرنے والا شخص میرے داماد کا گارڈ نہیں ہے :رانا ثناءاللہ

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ اگر فائرنگ کرنے والا میرے داماد کا گارڈ ہوا تو میں خود کو ذمہ دار سمجھوں گا۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہ فیصل آباد میں جو کچھ ہوا ہے اس کے ذمہ دار عمران خا ن اورشیخ رشید ہیں اور فائرنگ کرنے والے کا تعلق نہ تو ن لیگ سے ہے اور نہ وہ میرے داماد کا گارڈ ہے اور یہ ثابت ہو جائے کہ وہ میرے داماد کا گارڈہے تو میں خود کو ذمہ دار سمجھوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان فیصل آباد آئیں اور شوق سے ایف آئی آر درج کروائیں اور میں یقین دلاتاہوں کہ جیسے ہی عمران خان فیصل آباد پہنچیں گے تو اس سے پہلے ہمارے کارکنان گھنٹہ گھر چوک سے نکل جائیں گے اورمیرے ڈیرے پر کارکن پر امن رہیں گے اور کسی قسم کا تصاد م نہیں ہو گا۔

دوسر ی جانب شیخ رشید کا کہناہے کہ رانا ثنااللہ سے کہ دیں کہ میںفیصل آباد آ رہا ہوں اور ہم او ر ہمارے کارکنان خو ن کے آخری قطرے تک لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان فرعونوں کے غرور کو خاک میں ملانا ہے تو اس میں میری جان بھی چلی جائے تومجھے کوئی پرواہ نہیں لیکن قوم کو ان ظالموں سے نجات دلوانی ہے ۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -