مسلم لیگ ن کے وفد کی بلوچستان میں اتحادیوں سے ملاقات، پہاڑوں پر چڑھ کر نتیجہ نہیں نکلے گا: سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے وفد کی بلوچستان میں اتحادیوں سے ملاقات، پہاڑوں پر چڑھ کر نتیجہ ...
مسلم لیگ ن کے وفد کی بلوچستان میں اتحادیوں سے ملاقات، پہاڑوں پر چڑھ کر نتیجہ نہیں نکلے گا: سعد رفیق
کیپشن: khawaja

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہتھیاروں، دھماکوں کی شکل میںبات ہو گی تو ریاستی ادارے ردعمل دیں گے، پہاڑوں پر چڑھ کر کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ تفصیلات کے مطابق راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے بلوچستان میں اتحادیوں سے ملاقات کی اور ان کا موقف سنا جس کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان سمیت پورا پاکستان کسی سیاسی رسہ کشی کا متحمل نہیں ہو سکتا، بلوچستان اسمبلی کے نمائندہ جماعتوں کا موقف سنا ہے جس کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے، بلوچستان حکومت پہلے سے بہتر انداز میں چلے گی۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس میں سیاسی بنیادوں پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریلوے ٹریک اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات قابل اطمینان ہیں، عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور بلوچستان کی ٹرینوں کیلئے چار مزید انجن جلد فراہم کئے جائیں گے جبکہ رواں ماہ میں بلوچستان کے ریلوے سٹیشنوں کی بہتری کیلئے کام شروع کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ریلوے فٹ بال اور ہاکی گراﺅنڈ کو بلوچستان حکومت کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ گوادر میں ریلوے اراضی کی الاٹمنٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گوادر میں ریلوے اراضی کا مسئلہ جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ سبی خوست ریلوے سیکشن کو جلد بحال کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے مذاکرات واحد راستہ ہیں، بلوچ حقوق کے نام پر جدوجہد کرنے والے سیاسی عمل کی طرف آئیں کیونکہ پرامن سیاسی جدوجہد ہی ریاستی طاقت کو جھکا سکتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -