صبا قمر کا قانون کی تعلیم حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ

صبا قمر کا قانون کی تعلیم حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ
صبا قمر کا قانون کی تعلیم حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صبا قمر بہت جلدقانون کی تعلیم حاصل کرنے کےلئے لاءکالج میں داخلہ لے رہی ہیں جس کے لئے وہ کچھ عرصہ کے لئے شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی یا اتنا ہی کام کریں گی جس سے ان کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔ علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صبا قمر قانون کی تعلیم صرف اس لئے حاصل کر رہی ہیں تاکہ وہ کسی ٹی وی چینل پر کرنٹ افیئر کا پروگرام کر سکیں کیونکہ انہیں بطور اینکر نیوز چینل کا پروگرام کرنے کی بے حد خواہش ہے۔

مزید :

تفریح -