عمران خان کا پروگرام تبدیل، گھنٹہ گھر چوک کے بجائے رانا ثناءاللہ کے گھر کے سامنے جانے کا فیصلہ

عمران خان کا پروگرام تبدیل، گھنٹہ گھر چوک کے بجائے رانا ثناءاللہ کے گھر کے ...
عمران خان کا پروگرام تبدیل، گھنٹہ گھر چوک کے بجائے رانا ثناءاللہ کے گھر کے سامنے جانے کا فیصلہ

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فیصل آباد کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ائیرپورٹ سے رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے بعد عمران خان کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب وہ ائیرپورٹ سے گھنٹہ گھر چوک جانے کے بجائے رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب جائیں گے جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کارکن کی لاش کے ساتھ رانا ثناءاللہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن جمع ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں جس کے باعث ایک بار پھر تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -