پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے46اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر214رنز بنا لئے

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے46اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر214رنز بنا لئے
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے46اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر214رنز بنا لئے

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے میچ میں46 اوورز کا کھیل ہو چکا ہے اورنیوزی لینڈ نےسات وکٹوں کے نقصان پر214 رنز بنا لئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ڈیوچ نے 26 ،برونائل نے 14 ،ولیم سن نے 10اور لیتھم نے 13نیشام 10 رنز، رونچی  23اور ویٹور27رنز ہی بنانے میں کامیا ب ہوئے اور وہاب ریاض کی گیندکا نشانہ بنے جبکہ ٹیلر  کامیاب بیٹینگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87سکور بنا چکے ہیں ۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو ،وہاب ریاض نے ایک وکٹ لی اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ لی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائرہاہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ محمد حفیظ پر پابندی کے باعث ٹیم کو بڑا نقصان ہوا ہے تاہم میچ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ قوم کو فتح کا تحفہ دیں۔ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی جو 1-1 سے برابر رہی اور ایک میچ ڈرا ہو گیا۔ 2 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں بھی ایک میچ پاکستان اور ایک کیویز کے نام رہا اور سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

مزید :

کھیل -