عمران خان فیصل آباد پہنچ گئے، رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھنے لگے

عمران خان فیصل آباد پہنچ گئے، رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھنے لگے
عمران خان فیصل آباد پہنچ گئے، رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فیصل آباد ائیرپورٹ سے باہر آ گئے ہیں اور رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشاہ محمود قریشی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے بعد عمران خان نے اپنے پروگرام میں تبدیلی کی اور اب وہ گھنٹہ گھر چوک کے بجائے رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے کے خلاف وہ خود ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والوں کے خلاف خود ایف آئی آر کٹوائوں گا۔ تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -