نوجوان لڑکی سے اغوا کے بعد اجتمائی زیادتی

نوجوان لڑکی سے اغوا کے بعد اجتمائی زیادتی
نوجوان لڑکی سے اغوا کے بعد اجتمائی زیادتی

  


حافظ آباد (ویب ڈیسک) ملزموں نے محنت کش کی 15 سالہ بیٹی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلا ت کے مطابق گاﺅں پاڑ احمد میں بااثر چودھری ضیغم علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ محنت کش محمد اسلم کے گھر میں زبردستی داخل ہوا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے 15 سالہ خالدہ کو اغوا کرکے لے گیا۔ ملزموں نے مبینہ طور پر خالدہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر قریبی قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ملزموں کی ملی بھگت سے پولیس تھانہ سکھیکی نے اغوا، اجتماعی زیادتی کے بجائے اہلخانہ کو زد و کوب کرنے اور ہوائی فائرنگ کے الزا م میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان سراپا احتجاج بن گیا۔

مزید : حافظ آباد


loading...