فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت، پی ٹی آئی نے مال روڈ پر جی پی او چوک میں دھرنا دے دیا

فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت، پی ٹی آئی نے مال روڈ پر جی پی او چوک میں دھرنا دے ...
فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت، پی ٹی آئی نے مال روڈ پر جی پی او چوک میں دھرنا دے دیا
کیپشن: Protest Mall Road

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وکلاءاور کارکنان نے فیصل آباد واقعہ کے خلاف لاہور کے جی پی او چوک پر دھرنا دے دیا ہے جس کے بعد مال روڈ پر ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لائیرز ونگ اور دیگر کارکنان لاہور ہائیکورٹ کے سامنے اور جی پی او چوک میں جمع ہو گئے ہیں جہاں حکومت مخالف نعرے بازی کی جا رہی ہے جبکہ مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بھی معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں احتجاج کا آغاز کیا جہاں شاہد نامی شخص کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے کارکن اصغر علی اور حق نواز جاں بحق ہو گئے جس کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی اور پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
احتجاج کا یہ سلسلہ اسلام آباد پہنچا جہاں کارکنان نے ٹائر جلا کر آبپارہ چوک کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت کے بعد لاہور کے مال روڈ پر بھی احتجاج شروع ہو گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے وکلاءاور کارکنان شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لائیرز ونگ اور دیگر کارکنان لاہور ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں اور جی پی او چوک میں دھرنا دے دیا ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -