عمران خان کا قافلہ چناب چوک پہنچ گیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چناب چوک پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنے قافلے کے ساتھ چناب چوک پہنچ گئے ہیں اور عمران خا ن کچھ منٹ کے بعد اپنے کارکنا ن سے خطاب کریں گے ۔
عمران خا ن بنی گالہ سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فیصل آباد پہنچ کر خود پولیس سٹیشن جا کر اپنے ہلاک ہونے والے کارکنان کی شہادت کی رپورٹ درج کروائیں گے۔