حافظ سعید کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بند
نیویارک (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے درخواست آنے کے بعد ٹویٹر انتظامیہ نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بند کر دیا ہے۔ بھارت نے ان پردہشت گردی پھیلانے کے الزامات لگاتے ہوئے ان کا اکاﺅنٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے ٹویٹر انتظامیہ نے فوراًقبول کرتے ہوئے انتہائی اقدام اٹھایا۔
قبل ازیں بھارت نے یہ الزامات بھی لگائے تھے کہ وہ ممبئی حملوں میں ملوث ہیں اور کھلے عام دہشت گردی میں ملوث تھے ۔یاد رہے کہ مغرب حق رائے دہی کی آزادی کی بات کرتا ہے لیکن مسلمانوں کے خلافکوئی بھی قدم اٹھانے میں تاخیر نہیں کرتا۔ ٹویٹر اور فیس بک پر کئی ایسے اکاﺅنٹ موجود ہیں جو اسلام اور پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہیں لیکن باوجود کئی درخواستوں کے ان اکاﺅنٹس پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاتی۔