فائرنگ کرنے والے شخص کا میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے : رانا ثناءاللہ

فائرنگ کرنے والے شخص کا میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے : رانا ثناءاللہ
فائرنگ کرنے والے شخص کا میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے : رانا ثناءاللہ

  


فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے اور جس شخص نے فائرنگ کی اس کا میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں صبح 10 بجے تک زندگی معمول پر تھی لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان نے ٹائر جلائے اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا آغاز کیا۔ان کا کہنا ہے کہ شہر میں تصادم کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔جبکہ چند مظاہرین کے سامنے پولیس بھی تحمل سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ دوسرے شخص کی موت نہر میں چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر پر حملہ ہوا تو بنی گالہ میں عمران خان کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں


loading...