لاشیں گر رہی ہوں تو مذاکرات نہیں چل سکتے: عارف علوی

لاشیں گر رہی ہوں تو مذاکرات نہیں چل سکتے: عارف علوی
لاشیں گر رہی ہوں تو مذاکرات نہیں چل سکتے: عارف علوی
کیپشن: Arif Alvi

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں مذاکرات نہیں چل سکتے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ جب لاشیں گر رہی ہوں تو مذاکرات نہیں ہوتے۔ عمران نے ورکرز کو پرامن رکھا، لیکن حالات بتدریج خراب ہو رہے ہیں جبکہ حکومت لاشیں گرانے کے بعد الٹا پی ٹی آئی کو ہی مورد الزام ٹھہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتا ہونا چاہئے کہ جمہوریت اور غنڈہ گردی میں فرق ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -