فیصل آباد احتجا ج ،پی ٹی آئی کارکنوں کی ہلاکت پر عوامی تحریک اور سنی تحریک کا سوگ کا اعلان
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ناولٹی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکت کیخلاف پاکستان عوامی تحریک اور سنی تحریک نے سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت پر کل تحریک انصاف کے ساتھ یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ سنی تحریک نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
قبل ازیں تحریک انصاف نے کارکنوں کی شہادت پر کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا تھاجس کے بعد عوامی تحریک اور سنی تحریک نے بھی اس سانحہ شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔