حکمرانوں نے طرزعمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں: عمران خان

حکمرانوں نے طرزعمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں: عمران ...
حکمرانوں نے طرزعمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں: عمران خان

  



فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے طرز عمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں سے ائیرپورٹ پر ہنگامی اجلاس کیا جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے رہنماﺅں کی جانب سے لایا گیا کھانا کھانے سے انکار کر دیا اور کھانا لانے والے قائدین پر برہم ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن کی ہلاکت کے باعث ان کا دل بوجھل ہے وہ اس حالت میں کھانا نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں پر گولیاں چلانا کہاں کی جمہوریت ہے؟ پی ٹی آئی کے کارکن صرف مرنے کیلئے رہ گئے ہیں؟ اگر حکمرانوں نے طرزعمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں