12 اور 13 دسمبر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

12 اور 13 دسمبر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی
12 اور 13 دسمبر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 12 اور13 دسمبر کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 اور 13 دسمبر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اس کے علاوہ ہیلی کیم اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندی چہلم کے جلوسوں کے پیش نظر لگائی گئی ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 12 دسمبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

مزید :

کراچی -