تحریک انصاف کا شارع فیصل پر احتجاج، پولیس کی بھاری نفری طلب

تحریک انصاف کا شارع فیصل پر احتجاج، پولیس کی بھاری نفری طلب
تحریک انصاف کا شارع فیصل پر احتجاج، پولیس کی بھاری نفری طلب
کیپشن: Protest lahore

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شارع فیصل نرسری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت کے بعد کراچی میں شارع فیصل نرسری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے مظاہرین نے شارع فیصل کے ایک ٹریک کو بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے اور ٹریفک کو بحال کرنے کیلئے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -