شادی کے کتنے سال بعد میاں بیوی سب سے زیادہ ناخوش ہوتے ہیں؟ تحقیق نے بتا دیا

شادی کے کتنے سال بعد میاں بیوی سب سے زیادہ ناخوش ہوتے ہیں؟ تحقیق نے بتا دیا
شادی کے کتنے سال بعد میاں بیوی سب سے زیادہ ناخوش ہوتے ہیں؟ تحقیق نے بتا دیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) شادی کے آغاز میں میاں بیوی باہم شیر و شکر ہو جاتے ہیں اور ابتدائی ایام تو واقعی خوشیوںبھرے ہوتے ہیں مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسائل بھی سر اٹھانا شروع کر دیتے ہیں اور تلخیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ نفسیات دانوں نے اس ضمن میں ایک تھیوری بھی متعارف کروا رکھی ہے جس کے مطابق شادی کے ساتویں سال میں تلخی اور لڑائی جھگڑا عروج پر پہنچ جاتے ہیں مگر تازہ ترین تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ یہ عرصہ سات نہیں بلکہ 10 سال ہے۔

میاں بیوی کی لڑائی ،شوہر مردانگی سے ہاتھ دھوبیٹھا،جاننے کے لئے کلک کریں

برائگم ینگ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق شادی کے 10 سال بعد بیوی کی مصروفیت اور اس پر کام کا دباﺅ عروج پر پہنچ جاتا ہے ایک طرف گھر کے کاموں کی فکر ہوتی ہے تو دوسری طرف بچے بھی اس عمر میں ہوتے ہیں کہ ان کے مسائل بہت بڑھ جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شادی کے دسویں سال خاتون کا رویہ تلخ اور قدرے غیر متوازن ہو جاتا ہے اور باہم لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ تحقیق 2000 خواتین پر کی گئی جن میں سے دو تہائی کو اسی قسم کے تجربہ سے گزرنا پڑا۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو جوڑے اس وقت کو حوصلے اور دانشمندی سے گزار لیتے ہیں ان کی باہمی دوستی اور محبت میں دوبارہ اضافہ شر وع ہو جاتا ہے اور رفتہ رفتہ وہ دوبارہ گہری محبت کرنے لگتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...