فیصل آباد واقعہ، تحریک انصاف اور حکومت میں فاصلے بڑھ گئے، مذاکرات پھر ”لٹک“ گئے

فیصل آباد واقعہ، تحریک انصاف اور حکومت میں فاصلے بڑھ گئے، مذاکرات پھر ”لٹک“ ...
فیصل آباد واقعہ، تحریک انصاف اور حکومت میں فاصلے بڑھ گئے، مذاکرات پھر ”لٹک“ گئے
کیپشن: Meeting

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں اور مذاکراتی عمل ایک بار پھر شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے ”انجام“ کو پہنچتا دکھائی دے رہا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں تشدد کے بعد مذاکرات کا کیا جواز رہ گیا ہے؟ بگاڑ پیدا کرنے والی حکومت مذاکرات کی اہلیت نہیں رکھتی۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنا سیاست اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مذاکرات کرنے کیلئے تحریک انصاف کو احتجاج ختم کرنا ہو گا۔

فیصل آباد واقعہ، مختلف شہروں میں احتجاج جاری، کئی شاہراہیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ایک بار پھر ہموار ہوتی نظر آ رہی تھی اور دونوں جانب سے مثبت اشارے بھی مل رہے تھے تاہم فیصل آباد کے واقعے کے بعد دونوں میں دوریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور مذاکرات کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -