قائدین پنجاب بند کرنے کے چکر میں ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ خود بخود بند ہو رہا ہے : زاہد خان

قائدین پنجاب بند کرنے کے چکر میں ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ خود بخود بند ہو رہا ...
قائدین پنجاب بند کرنے کے چکر میں ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ خود بخود بند ہو رہا ہے : زاہد خان

  


پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءسینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین پنجاب بند کرنے کے چکر میں ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ خود بخود بند ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔خیبر پختون خواہ میں نرسز کا احتجاج باعث تشویش ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی ان کی بات نہیں سن رہا۔انہوں نے نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ کیا نئے پاکستان میں صحافیوں پر حملے ہوا کریں گے۔کیا عمران خان یہ تبدیلی لانا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسی باتوں سے گریز کرنا چاہیئے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...