فیصل آباد واقعہ، مختلف شہروں میں احتجاج جاری، کئی شاہراہیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم

فیصل آباد واقعہ، مختلف شہروں میں احتجاج جاری، کئی شاہراہیں بند، ٹریفک کا ...
فیصل آباد واقعہ، مختلف شہروں میں احتجاج جاری، کئی شاہراہیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مختلف شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، گجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاج مظاہرے جاری ہیں۔ ملتان میں مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے اور ”گونواز گو“ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پنڈی بائی پاس پر دھرنا دے دیا ہے اور ٹائر جلا کر مین شاہراہ بلاک کر دی ہے۔ گجرات میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ لاہور میں مال روڈ پر ریگل چوک، جی پی او چوک اور لاہور ہائیکورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں شارع فیصل پر اور پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ خانیوال میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے لاہور، کراچی روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کر دی ہے جس کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ میانوالی میں احتجاج کے دوران سرگودھا، راولپنڈی روڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ حیدر آباد میں گل سنٹر پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...