فیصل آباد احتجاج،پولیس نے رانا ثنااللہ کے گھر جانے والے راستوں پرخاردار تاریں لگادیں
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے کارکنوں نے کی بڑی تعداد سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کے گھر کے سامنے جمع ہو گئی ہے جس کے بعد پولیس نے گھر کی طرف جانے والے راستےخار دار تاریں لگا کر سڑک کو بند کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے کاکن سراپا احتجاج ہیں اورپولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کر رہی ہے جس سے 8افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں حالت غیر میں ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
فیصل آبادمیں احتجاج کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں
مظاہرین رانا ثنا اللہ کے گھر سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے اور پولیس بھی مسلسل ان کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور گھر کی طرف جانے والے تمام راستوں پرخار دار تاریں لگا کر تما م سٹرکوں کو بلاک کر دیا گیاہے ۔
فیصل آباد واقعہ، مختلف شہروں میں احتجاج جاری، کئی شاہراہیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم