وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحریک انصاف کے کارکن کے قاتل کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحریک انصاف کے کارکن کے قاتل کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحریک انصاف کے کارکن کے قاتل کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکن کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -