فیصل آباد واقعہ، مختلف شہروں کی ڈسٹرکٹ بارز کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

فیصل آباد واقعہ، مختلف شہروں کی ڈسٹرکٹ بارز کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
فیصل آباد واقعہ، مختلف شہروں کی ڈسٹرکٹ بارز کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

  


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد واقعہ کے خلاف مختلف شہروں کی ڈسٹرکٹ بارز نے کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ، ڈسکہ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور راجن پور ڈسٹرکٹ بارز نے فیصل آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے خلاف کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک کارکن ہلاک ہو گیا جس کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے کل سوگ منانے اور احتجاج کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...