پی ٹی آئی کارکنوں کی ن لیگ ہاﺅس کی جانب پیش قدمی، پولیس کی بھاری نفری تعینات

پی ٹی آئی کارکنوں کی ن لیگ ہاﺅس کی جانب پیش قدمی، پولیس کی بھاری نفری تعینات
پی ٹی آئی کارکنوں کی ن لیگ ہاﺅس کی جانب پیش قدمی، پولیس کی بھاری نفری تعینات

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے بعد ن لیگ ہاﺅس کی جانب کارکنان کی پیش قدمی کے بعد کارساز کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے بعد ملک بھر کے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں شارع فیصل نرسری پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرہ کرنے والے کارکنان شارع فیصل نرسری سے ن لیگ ہاﺅس کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جس کی اطلاع ملنے پر کارساز کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور انہیں آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں